ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایچ ڈی ریونا کی قیادت والے محکمہ پی ڈبلیو ڈی میں تبادلوں کی تعداد 900

ایچ ڈی ریونا کی قیادت والے محکمہ پی ڈبلیو ڈی میں تبادلوں کی تعداد 900

Sun, 21 Oct 2018 11:28:35    S.O. News Service

بنگلورو،21؍اکتوبر(ایس او نیوز) ریاستی وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کے بڑے بھائی اور جنتا دل ایس کے سربراہ ایچ ڈی دیوے گوڈا کے بڑے فرزند ریاستی وزیر ایچ ڈی ریونا کی قیادت والے محکمہ برائے عوامی خدمات (پی ڈبلیو ڈی) میں تبادلوں کی تعداد 900 کے نشان کو پار کر چکی ہے۔اسی ہفتہ کی ابتداء میں پیر کی شام 13 معاون ایگزی کیٹیو انجینئروں کے تبادلہ کے ساتھ ہی اس کی تعداد 908 ہو چکی تھی۔محکمہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ’’پچھلے ہفتہ اس محکمہ میں کم از کم پچیس افسران کا تبادلہ ہوا ہے اور ان میں سے زیادہ تر افسران معاون ایگزی کیٹیو انجینئرس ہیں‘‘۔ان ذرائع کے مطابق تبادلوں کی تاریخ پندرہ اگست کو ختم ہو گئی ہے لیکن اس کے باوجود تبادلوں کا سلسلہ برابر جاری ہے ، انہوں نے مزید کہا ’’پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ میں تبادلوں کا سلسلہ بغیر کسی رکاوٹ کے برابر جاری ہے ، وزیر اعلیٰ کے دفتر نے جہاں ان تبادلوں پر روک لگانے میں اپنی بے بسی کا اظہار کیا ہے ، وہیں وزیر کے دفتر سے ہر روز تبادلوں کے احکام جاری کئے جاتے رہے ہیں‘‘۔


Share: